Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پاکستان و دیگر ممالک میں شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم جاری

صوبہ کے پی کے میں متاثرین کے لیے موسم سرما کی اشیا تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ضرورت مند خاندانوں میں امدادی اشیا کی تقسیم کا کام جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پختونخواہ کے علاقے کوہستان اور کرک میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا جس سے 10 ہزار 500 کے قریب افراد مستفیض ہوئے۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے صوبہ کے پی کے میں تقسیم کیا جانے والا سامان موسم سرما میں استعمال ہونے والے گرم کپڑے ، کمبل اور چادروں پرمشتمل ہے جو ان لوگوں کے لیے ان موسمی حالات میں درکار ہے۔
دوسری جانب شام کے شہر الحسکہ میں مرکز کی جانب سے 750 فوڈ باسکٹس اور 750 طبی لوازمات کے بیگز ضرورت مندوں میں تقسیم کیے گئے جن سے شمالی شام میں آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والے 4 ہزار 500 افراد مستفیض ہوئے۔

یمن کی مارب کمشنری  کے کیمپ میں کھجوریں تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یمن کی مارب اور حضرموت کمشنری میں بھی امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ حضرموت میں موسم سرما کے لیے ضرورت کی اشیا کے 100 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
مارب کمشنری کے پناہ گزینوں کے کیمپوں میں 2 ہزار 459 کھجور کے کارٹن تقسیم کیے گئے جن سے 14 ہزار 754 افراد مستفیض ہوئے۔

شیئر: