Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی خاتون ایک نشست میں 10ہزار کیلوریز کھالیتی ہے

ٹوکیو.... طبی سائنس انسان کو مٹاپے اور وزن سے بچانے کیلئے کم سے کم کیلوریز استعمال کرنے کا مشورہ دیتی ہے اور صحت تندرستی کے خواہشمند افراد اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ کیلوریز استعمال نہ کریںمگر جاپان کی ایک خاتون نے روایات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے بے تکان کھانے کی پالیسی اختیار کررکھی ہے اور اطلاعات کے مطابق وہ ایک نشست میں کم سے کم 10ہزار کیلوریز پر مشتمل چیزیں کھالیتی ہے جس میں 5بڑے برگر ، فرنچ فرائز کی 3بڑی تھیلیاں، ڈیزر ٹ کے 23ڈبے اور مختلف اشیاءکھالیتی ہے۔ کھاتے وقت وہ یہ بھی نہیں دیکھتی کہ منہ میں نیا نوالہ ڈالنے کی جگہ ہے بھی یا نہیں جس کی وجہ سے اسکے منہ سے کھائی جانے والی چیزیں اکثر نیچے گرتی ہیںاور اسے اسکا احساس تک نہیں ہوتا۔ ڈاکٹروں او رماہرین کاکہناہے کہ وہ کم سے کم 10643کیلوریز روزانہ کھالیتی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسکا وزن کتنا ہے یا وہ کتنی موٹی ہے۔ 

شیئر: