برلن میں سعودی سفارتخانے کی تردید
ریاض ....جرمنی میں سعودی سفارتخانے نے اپنی عمارت پر ریاستی شخصیتوں کو بدنام کرنے والی تصاویر نمایاں کرنے والی خبر کی تردید کردی۔ سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر جو یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جرمن سرگرم عناصر نے برلن میں سعودی سفارتخانے کی عمارت پر ٹیکنالوجی کے ذریعے ریاستی شخصیات کو بدنام کرنے والی تصاویر نمایاں کی ہیں جو سراسر غلط ہے، افتراپردازی ہے۔ حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔