Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی فوجی اتحاد کانفرنس آج ..... اخبارات کی شہ سرخیاں

26نومبر اتوار کوشائع ہونیوالے” المدینہ“ اور ”الشرق الاوسط“اخبارات میں صفحہ اول کی سرخیاں کچھ اسطرح رہیں:
المدینہ:
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے ٹیلیفون پر خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔
٭ انسداد بدعنوانی کے قومی ادارے نزاھہ نے ناجائز طریقے سے دولت جمع کرنے کے جرم پر سزا کا مسودہ پیش کردیا۔
٭ اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس، ولی عہد افتتاح کرینگے۔
٭ انشورنس کمپنیوں کو قدرتی آفات کے نقصانات کے تدارک کی مد ، انشورنس اسکیموں میں شامل کرنے کا پابند بنادیا گیا۔
٭ لائف انشورنس کرانے والوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ دیدیا گیا۔
٭ 2018ءکے دوران غیر منقولہ جائدادوںکی مارکیٹ میں 15فیصد اصلاحات کے امکانات۔
٭ عسیر کے غارو ںمیں بھی غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم چلانے والے پہنچ گئے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
الشرق الاوسط:
٭ دہشتگرد تنظیم داعش بن غازی کو تباہ و برباد کرکے پسپائی اختیار کر گئی۔
٭ اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع آج ریاض میں جمع ہونگے۔
٭ روس نے جنیوا میں آئین پر تبادلہ خیال کیلئے شامی نظام حکومت پر دباﺅ ڈالنا شروع کردیا۔
٭ حزب اللہ کو عرب ممالک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، سعد الحریری۔
٭ سوڈان میں روس کا فوجی اڈہ قائم ہوگا، پوٹین اور البشیر میں اتفاق رائے۔
٭ دہشتگردوں نے العریش کی الروضہ مسجد کے 3چوتھائی افراد کو ہلاک کردیا۔
٭ صنعاءایئرپورٹ پر 4طیارے امدادی سامان لیکر اتر گئے۔
٭ پاکستان نے اسلام پسندو ںکا دھرنا ختم کرانے کیلئے فوج سے مدد حاصل کرلی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: