Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب انجیر کی پیداوار میں 107 فیصد خود کفیل

’مقامی انجیر کی سالانہ پیدوار 28 ہزار 159 ٹن سے تجاوز کرچکی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ماحولیات، پانی وزراعت نے کہا ہے کہ سعودی عرب انجیر کی پیداوار میں 107 فیصد خود کفیل ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقامی انجیر کی سالانہ پیدوار 28 ہزار 159 ٹن سے تجاوز کرچکی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مقامی انجیر نہ صرف مقامی مارکیٹ میں پسند کیا جاتا ہے  بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اس کی طلب ہے‘۔
وزارت زراعت نے سوشل میڈیا پر ’ہمارا دستر خوان، ہماری زمین سے‘ مہم چلا رکھی ہے جس کے تحت رہائشیوں کو مقامی پیداوار کی طرف راغب کیا جارہا ہے۔

شیئر: