بارسلونا اوزل کو ساڑھے 3 لاکھ پونڈ ہفتے معاوضہ دیگا
لندن: بارسلونا کا لیجنڈ فٹبالر میسوت اوزل کو شامل ہونے پر 3 لاکھ 50 ہزار پونڈ ہفتہ کا معاوضہ دیا کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق بارسلونا چاہتا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ نہ کرے۔ اوزل کا آرسنل کے ساتھ معاہدہ موسم گرما میں ختم ہو رہا ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ اوزل یکم جنوری سے کسی بھی غیر ملکی کلب کے ساتھ معاہدے کیلئے آزاد ہے۔
آرسنل کے سربراہ آرسینی وینگر نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ کلب اوزل کو خریدنے پر غور کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوزل بارسلونا جوائن کرنے پر پہلے ہی رضامند ہوچکے ہیں۔