”سار“ مسافر ٹرین پہلی بار حائل میں
حائل.... پہلی بار سار مسافر ٹرین حائل اسٹیشن پہنچ گئی۔ مقامی شہریوں اور سفر کرنے والوں نے باقاعدہ جشن منایا۔ ریاض سے روانہ ہوکر حائل پہنچی تھی۔ اس موقع پر سار کے چیئرمین خالد الحربی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ریاض المجمعہ اور القصیم تینوں اسٹیشنوں کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ 2018ءکی پہلی ششماہی کے دوران الجوف اور القریات کے اسٹیشنوںکیلئے بھی مسافر ٹرینیں شرو ع کردی جائیں گی ۔ یہ ٹرین ریاض سے القریات تک 1250کلو میٹر کا سفر طے کیا کریگی۔حائل کیلئے ٹرینیں اتوار، بدھ اور جمعہ کو چلیں گی حائل سے 3بجکر 25منٹ پر ٹرین روانہ ہوگی اور 8بجکر 11منٹ پر ریاض پہنچے گی۔