”سلمان الفارسی “ سیریل آخری مرحلے میں
ریاض ....ایرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متنازعہ ہدایتکار داﺅد میر باقری، جلیل القدر صحابی سلمان الفارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی پر تیار کئے جانے والے تاریخی سیریل کو آخری شکل دے رہا ہے۔الباقری ماضی میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کیخلاف ہرزہ سرائی کی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے چند برس قبل المختار الثقفی سیریل پیش کرکے پوری مسلم دنیا میں ہنگامہ برپا کردیاتھا۔ الباقری نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کیخلاف ہرزہ سرائی کا ارتکاب کیا تھا۔ نیا سیریل ڈھائی برس سے تیار کیا جارہا ہے۔