Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں فیملی تقریب، کمیونٹی خدمات اور کارکردگی پر انعامات

   پاکستان فورم حج رضاکار تیار کرتی ،کمیو نٹی کو بھی متحد رکھتی ہے ،ساجد یوسفیانی
مکہ مکرمہ ( محمد عامل عثمانی ) پاکستان فورم مکہ نے فیملی تقریب منعقد کی۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفیانی تھے انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں فورم کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے اہل مکہ مکرمہ سے خطاب کا موقع فراہم کیا۔ مکہ مکرمہ کا قیام بڑی سعادت اور امتحان کی بھی بات ہے ۔ اسکا شکر حرم کے تقدس کو مقدم اور حجاج کرام کی حتیٰ الامکان خدمات بجا لاکر ہی کیا جاسکتا ہے ۔ مکہ میں ساری دنیا سے مسلمان آتے ہیں آپ اپنی شناخت مختلف ممالک کے زائرین کی خدمات کو انجام دیکر نمایاں کرسکتے ہیں ۔مہما ن خصوصی نے کہا کہ بلدالامین میں پاکستان فورم ایسی منفرد کمیونٹی تنظیم ہے جو موسم حج میں حج رضاکار تیار کر تی ہے اور کمیونٹی کو متحد کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہے ۔ فورم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی نے ڈاکٹر ساجد یوسفیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موسم حج میں حج رضاکاروں کے ساتھ انکا تعاون مثالی ہوتا ہے، رضاکار اگر کسی معاملہ میں دشواری محسوس کررہے ہوں تو وہ توقف نہیں کرتے ،بہ نفس نفیس چل پڑتے ہیں ۔تقریب کی نظامت ظہیرالدین رحمانی اور طیب بلال مکی نے کی ۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں منظورحقانی ،سید صلاح الدین ،شمس الدین، چو ہدری فیاض،محمد سعید شامل تھے علامہ اقبال کا کلام عبدالرحمن ظہیر نے پیش کیا ۔کمیونٹی کے لئے بہترین خدمات پر انجینیئر احتشام احمد ، طیب بلال مکی،امجد جدون ،شکیل الرحمن ،لیاقت زماں ، زاہد شریف ،محمد احمد اور چوہدری فیاض کو انعامات د یئے گئے ۔بچوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ تقریر میں محمد احمد فاروق میمن کو پہلا انعام ۔ تیراکی میں احمد اللہ ، عبدالصبور ، عمرکاشف۔ کرکٹ میں ایمن محمد عبدالغفار ، احمد اللہ ‘ رضی سعد اور فٹبال میں عبدالرحمن ، محمد یوسف ، مومن ، حسن عارف ، عمرفیاض ا ور دیگر نے انعام حاصل کئے۔ ننھے وسام کامران بٹ کو اپنے سے بڑے نوجوان کو سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے بچانے پر بہت شاباشی ملی ۔

شیئر: