عالمی موسیقار یانی کا جدہ میں کنسرٹ
ریاض ...معروف عالمی موسیقار یانی جدہ میں 4پروگرام کریگا۔ وہ اور انکی بیٹی ”ناقابل یقین سفر“ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ یانی کا کہنا ہے کہ بالاخر وہ ایسے سفر پر سعودی عرب پہنچ گئے جنہیں اسکا یقین نہیں آتا۔ یانی نے بتایا کہ اسکی بیٹی کرسٹائن بھی ضد کرکے ہمراہ جدہ آئی ہے۔ اسے یقین تھا کہ جدہ میں اسکے باپ کا پروگرام تاریخی ہوگا۔ وہ لاس اینجلس سے فلوریڈا اور وہاں سے جدہ کے سفر پر روانہ ہوئی۔ یانی 30نومبر کو کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں پہلا پروگرام کرینگے۔ دوسرا پروگرام یکم دسمبر کو جدہ میں ہوگا جبکہ 2پروگرام 3اور 4دسمبر کو ریاض میں منعقد ہونگے۔ چاروں پروگراموں کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ تقریبات کا اہتمام محکمہ تفریح کی جانب سے کیا جارہا ہے۔