فیس بک کا کلیکشن نامی نیا فیچر
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے کلیکشن نامی فیچر کی آزمائش جاری ہے جس کی مدد سے صارفین محفوظ کی جانے والی پوسٹ کو الگ فولڈر میں ترتیب دے سکیں گے تاکہ وہ سے اپنی پسند کے اعتبار سے بآسانی ڈھونڈ سکیں۔اس مقصد کے لیے الیکشن البم بھی بنائے جا سکیں گے جس میں تصاویر ، ویڈیوز اور گانوں وغیرہ کی پوسٹ کو الگ الگ محفوظ کیا جا سکے گا۔ اس فیچر کو ابتدائی طور پر محدود صارفین پر آزمایا جا رہا ہے تاہم جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔