Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پر 27 کروڑ سے زائد جعلی اکاؤنٹس

فیس بک نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ اس سوشل پلیٹ فارم پر موجود 27 کروڑ سے زائد اکاؤنٹ یا تو جعلی ہیں یا پھر ڈپلیکیٹ ہیں یعنی فیس بک کے کل صارفین کا 3 فیصد جعلی اکاؤنٹس پر مشتمل ہے۔
 
کمپنی کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں جولائی سے ستمبر تک اضافہ ہوا ہے، اسکے ساتھ ڈپلیکیٹ اکاؤنٹس کی تعداد میں گزشتہ ت3ماہ میں 6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس بنانے میں انڈونیشیا اور ویتنام پہلے نمبر پر رہے ہیں۔ کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کی تصدیق کے لئے کام کیا جارہا ہے اور سافٹ وئیرز کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں تاکہ اس پلیٹ فارم کو ممکنہ حد تک شفاف بنایا جا سکے۔ 
 

شیئر: