استنبول ۔۔۔ترک پولیس نے استنبول میں کارروائی کرتے ہوئے یورپ جانے کے خواہشمنددرجنوںتارکین وطن کواسمگلروں کی قید سے آزاد کرالیا۔ پولیس نے استنبول کے ضلع ارنواکوکی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت کے تہہ خانے میں قید 57پاکستانی تارکین وطن جن کے ہاتھ اور پائوں زنجیروں سے بندھے ہوئے تھے کو بچا لیا ہے۔انسداد تارکین وطن اسمگلنگ پولیس نے مبینہ طور پر یورپ لے جانے والے پاکستانی تارکین وطن کو ایک عمارت کے تہہ خانے میں قید رکھے جانے سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پرایک آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران 3 پاکستانی نژاد مشتبہ انسانی اسمگلروں کوبھی گرفتار کرلیا گیا۔تارکین وطن کا کہنا ہے کہ3 مشتبہ افراد نے انھیں10ہزار یورو کے عوض یونان اور اٹلی بھجوانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اسمگلروں نے ان سے یورپ لے جائے بغیر پیسوں کا مطالبہ شروع کردیااور ہمیں اپنے خاندانوں سے رابطہ کرکے پیسے منگوانے کو کہا گیا۔