Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز: گلابی گیند اور ڈے/نائٹ ٹیسٹ پر نظریں ہیں، ڈیرن لہمین

 
ایڈیلیڈ:آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمین نے خبر دار کیا ہے کہ انگلش ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں زیادہ تیز بولنگ اور باونسرز کے لئے تیار رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلا ایشز ٹیسٹ 4 روز میں جیتنے کے بعد اب ہم ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوران زیادہ بڑی کامیابی پر پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔کوچ نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور انہوں نے انگلش ٹیم کو یاد دلایا کہ ایڈیلیڈ کی وکٹ آسٹریلیا کی تیز ترین وکٹ ہوگی جہاں مہمان ٹیم کےلئے آسٹریلوی بولرز کے باونسرز اور غیر معمولی رفتار کا سامنا کرنا آسان نہیں۔ برزبن میں مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کی اور میں چاہوں گا کہ یہ جارحانہ پن اسی طرح برقرار رہے۔
مزید پڑھیں:انگلش کرکٹر آسٹریلیا میں تنازعات کو دعوت نہ دیں
انہوں نے کہا کہ مصنوعی روشنی میں ایڈیلیڈ کی پچ بہت تیز ثابت ہوگی۔ ڈے اینڈ نائٹ میں گلابی گیند غیرمعمولی انداز سے سوئنگ کرتی ہے اس سے انگلش بولرز جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ فائدہ اٹھاسکتے ہیں لیکن وکٹ کی تیزی اور اضافی باونس سے ہمیں زیادہ فائدہ ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برزبن میں ہم نے یہ بات نوٹ کی کہ مچل اسٹارک اپنے مخصوص ردھم میں آرہے ہیں اور اب وہ زیادہ فاسٹ پچ پر انگلش ٹیم پر ہلہ بولیں گے۔ دوسرے ٹیسٹ میں باونسرز اورشارٹ پچ بولنگ ہی ہمارا اصل ہتھیار ہوگی۔ ٹیم میں کسی تبدیلی کے سوال پر انہوں نے کہا فی الحال تو ہمیں تبدیلی کی ضرورت نہیں، پہلا میچ جیتنے والی ٹیم ہی برقرار رہے گی۔

شیئر: