Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں کیساتھ مملکت کا اظہار یکجہتی

نیویارک ...سعودی عرب نے ایکبار پھر اپنے غیر متزلزل تاریخی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حق خود ارادی کے حصول اور مسئلہ فلسطین کے جامع حل تک سعودی عرب فلسطینی عوام کی تائید و حمایت کرتا رہیگا۔ فلسطینیوں کے قانونی، سیاسی اور انسانی حقوق کا معاملہ مملکت کے ایجنڈے میں ہمیشہ سرفہرست رہا ہے۔ اب بھی ہے، آئندہ بھی رہیگا۔ یہ یقین دہانی اقوام متحدہ میں سعودی سفارتی مشن میں شامل سیاسی رابطہ کار منال حسن رضوان نے جنرل اسمبلی کے سامنے اپنے ملک کا موقف پیش کرتے ہوئے کرائی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے غیر متزلزل موقف کا اعادہ ضروری سمجھتا ہے۔

شیئر: