Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان

ریاض .... شہزادہ ترکی بن سعود بن محمد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کردیا۔ موجد ایوارڈ سعودی آرامکو کی ریسرچ ٹیم کو دیا گیا یہ ٹیم ڈاکٹر محمود باھی محمود نور الدین ،مانع عبداللہ العویض، عبدالعزیز عبداللہ النتیفی اور فیصل فہد الموسیٰ پر مشتمل ہے۔ آرامکو ٹیم نے توانائی سے متعلق 10ایجادات پیش کی تھیں۔یہ انعام سعودی آرامکو ریسرچ ٹیم کو بھی دیا گیا ۔ یہ ٹیم ڈاکٹر علی الیوسف، صلاح الصالح، ڈاکٹر عبدالعزیز الکعبی پر مشتمل ہے۔ اس ٹیم کے ارکان نے کاربن سے پیٹرول نکالنے والی ایجاد پیش کی تھی۔ یہ انعام کنگ فہد یونیورسٹی پیٹرولیم و معدنیات کی ریسرچ ٹیم کو بھی دیا گیا۔ یہ ٹیم ڈاکٹر زین یمانی اور ڈاکٹر محمد ناصر شیخ پر مشتمل ہے۔ اس ٹیم نے ایک اہم ایجاد پیش کی تھی۔ امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی کے اسکالر ڈاکٹر عبداللہ الھویش کو کڈنی کی صفائی میں کام آنے والی مشین کی ایجا دپر انعام دیا گیا۔ خداداد صلاحیت کی مالک 6شخصیات کو انعام دیا گیا۔ ان میں ود بنت سالم باطرفی(اسکول کی طالبہ)، خلود العباسی (طالبہ)، ریناد ابو الجمال (طالبہ)، نوف حماد(طیبہ یونیورسٹی کی طالبہ)، شادن الشمری (طالبہ حائل یونیورسٹی) اور ڈاکٹر یاسین عرابی(کنگ عبدالعزیز سٹی) کو دیا گیا۔ شہزادہ ترکی بن سعود نے بتایا کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے جملہ شعبوں کیلئے 412 امیدواروں کے نام پیش کئے گئے تھے۔

شیئر: