Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑکوں پر آوارہ جانوروں کی بھرمار ، سانڈ کے حملے سے بزر گ زخمی

کانپور۔۔۔۔۔سڑکوں پر آوارہ جانوروں کی بھرمار سے ٹریفک مسائل دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں-
میونسپلٹی کے اہلکاروں کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی ، اس کا خمیاز ہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔
گزشتہ روز سڑک پر آوار ہ گھومتے سانڈ نے ایک بزرگ راہگیر کو اپنی سینگ پر اٹھاکر پٹخ دیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔ شہر میں آوارہ جانوروں نے دھماچوکڑی مچا رکھی ہے ۔
بعض لوگوں کی شکایت پر میونسپلٹی کے اہلکار موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیکر بغیر کارروائی کئے چلے جاتے ہیں اور گائیں سڑکوں پر بیٹھی رہتی ہیں ۔ لوگوں نے شکوہ کیا کہ اب جبکہ بلدیاتی الیکشن ختم ہوچکے ہیں، کوئی ہماری حالت دریافت کرنے کیلئے نہیں آنے والا۔

شیئر: