Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید ترین ٹینک الخالد 2کی تیاری

اسلام آباد...پاکستان نے جدید ترین ٹینک الخالد 2کی تیاری شروع کردی ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اجلاس میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ قائم مقام چیئرمین ایچ آئی ٹی بریگیڈیئر طاہر اسلام نے بریفنگ میں بتایا کہ ایچ آئی ٹی میںسالانہ 50 ٹینک، 100 ٹینک انجن اور 50 اے پی سی تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔ الخالد 1 ٹینک 220 کی تیاری 2016 میں شروع ہوئی۔ 2023 تک2 مراحل میں مکمل ہوگی۔30 لاکھ ڈالر میں ایک ٹینک تیارہوتا ہے۔کورین ٹینک 12 ملین ڈالر میں بنتا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ الخالد ٹینک تکنیکی اعتبار سے کورین سے بہت بہتر ہے۔مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر الخالد 2 ٹینک تیار کیا جارہا ہے۔آئندہ 4 برسوں میں الخالد 2 کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ الخالد کسی بھی طور جدید ترین ٹینکوں سے کم نہیں ہوگا۔ کوئی بھی ٹینک 35 سے 40 سال سروس میں رہتا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجٹ مسائل کے باعث سالانہ 50 کی بجائے صرف 18 ٹینک بناپارہے ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے بہترین مصنوعات تیار کی جاسکتی ہیں۔

شیئر: