Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی دعوت پر خلیجی، مصر اور اردن کے رہنماؤں کی ملاقات

خلیجی ممالک، مصر اور اردن کے رہنما جمعے کو ریاض پہنچے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پرخلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک، مصر اور اردن کے رہنما ریاض پہنچ گئے۔
العربیہ نیوز کے مطابق ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض آنے والوں میں امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الصباح، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد آل خلیفہ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ بن الحسین شامل ہیں۔
واضح رہے خلیجی تعاون کونسل، اردن اور مصر کے رہنماؤں کے مابین برسوں سے وقفے وقفے سے دوستانہ و برادرانہ ماحول میں ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں جس کا مقصد جی سی سی ممالک، اردن اور مصر کے مابین تعاون و ہم آہنگی میں اضافہ ہے۔
 

 

شیئر: