Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیرتؐ کا پیغام اور فکر اقبال، کویت میں شاندارسیمینار

محمد عرفان شفیق ۔ کویت 
اسلامک ايجوکيشن کميٹی يوتھ ونگ کے زیراہتمام پاکستانی انگلش سکول حولی میں سیرتؐ کا پیغام اورشاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی فکر کومشعل راہ بنانے کے لئے ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس میں کویت بھر کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سےحافظ عبدالغفور نےاپنی خوبصورت اور پر سوز آواز سےکیا۔ ہديہ نعت رسولؐ مقبول عربی میں استاد سلیم اور حافظ عبدالغفورنے پيش کی جبکہ کلام اقبال حافظ حماد  نے پیش کی ۔ 
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
کوئز  اورتقاریر کےپروگرام کو یوتھ ونگ کے لیاقت بٹ نے اپنے مخصوص اور پر جوش انداز سے پیش کی اور ججز کے فرائض عرفان سعید اور معروف نوجوان شاعر سید صداقت علی ترمذی نے انجام دیئے، جس میں انٹرنیشنل سکول آف پاکستان خیطان سے عبدالکریم، معید اورعائشہ عزیز، نیو پاکستان انٹرنیشنل سکول حولی سے احمدرضا،نعمان عرفان اور ایمان عرفان، پاکستان سکول وکالج سالمیہ سے محمد عمر،عبدالرحمن اور جواد قمر نے حصہ لیا۔پاکستان یوتھ اکیڈمی سے محمدبلال،سعد،نعمان سعید نے حصہ لیا۔ تقاریری مقابلوں میں انٹر نیشنل سکول آف پاکستان خیطان سے محمد عمر اور پاکستان سکول و کالج سالمیہ سے محمد انس نے حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: کویت :مؤثر ٹیم ورک ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام
 اسلامک ايجوکيشن کميٹی يوتھ ونگ کويت کے صدر صدف علی صدف نے يوتھ ونگ کا تعارف اور مقاصد کے ساتھ ساتھ فکر اقبال کے کئی نئے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ کویت کے قابل فخرمعروف نوجوان  شاعر صداقت علی ترمذی نے علامہ اقبال کو ہدیہ عقیدت  پیش کیا جو کہ شرکائے محفل نے بے حد پسند کیا۔ پاکستان انگلش سکول حولی کے وائس پرنسپل سہیل یوسف نے زبردست انداز میں کلام اقبال پیش کیا جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ 
مہمان خصوصی اقبال اعوان جو کہ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی خصوصی دعوت پر برطانیہ سے تشریف لائے، نے سیرتؐ کا پیغام اور فکر اقبال اور انتہائی پُر مغز گفتگو فرمائی۔ اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت کے صدر حافظ حفيظ الرحمن نے اقبال کے پیغام سیرتؐ کو بيان کيا جس نےپروگرام کو ایک پروقار اور یادگار تقریب بنا دیا۔ تقریب کے آخری مرحلےمیں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت یوتھ ونگ نے چوتھے سالانہ کرکٹ  کے ونرز،مین آف دی میچ اور کھلاڑیوں میں ٹرافی ،شیلڈز دیں، یوتھ ونگ کے ساجد ندیم کو بہترین میچ آرگنائز کرنے پر شیلڈ سے نوازا گیا۔  
مزیدپڑھیں: کویت: حاجی محمد افضل نور کی وفات پر تعزیتی اجلاس
پروگرام کا اختتام اسلامک ايجوکيشن کميٹی کے چوہدری فاروق شاد نے دعائیہ کلمات سے کیا۔ اسٹیج سیکٹری کے فرائض یوتھ ونگ کے افضل نے خوش اسلوبی سے ادا کیے، سیرتؐ کا پیغام اور فکر اقبال کی ۔ آخر میں میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا۔
 
 

شیئر: