کویت: یکم دسمبر کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا
جمعرات 23 نومبر 2017 3:00
کویت(محمد عرفان شفیق)کویت میں پاکستانی ڈاکٹرزکی تنظیم سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کمیونٹی کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جلیب الشیوخ میں واقع پاکستان انگلش اسکول و کالج کی عمارت میں یکم دسمبر ، 2017 بروز جمعۃ المبارک فری میڈیکل کیمپ قائم کیا جائے گا جس میں کویت کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں پاکستانی مرد و خواتین شرکت کریں گے۔ کیمپ کا دورانیہ بعد از نماز تا شام 6 بجے تک ہو گا۔
سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کے صدر ڈاکٹر شجاع الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے پاکستانی ڈاکٹرز اورا سٹاف ڈیوٹی سرانجام دیں گے اورعوام کی رہنمائی کریں گے۔مریضوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تمام رپورٹس اور کاغذات مشورہ کے لیے ساتھ لائیں۔ کیمپ میں بلڈپریشر، بلڈ شوگر اور ای سی جی کےفری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔