ملتان ...سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ختم ہونے کا سوچنے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی ختم نہیں ہو ئی بلکہ ابھر رہی ہے۔عوام کے دلوں سے بھٹو کا ازم ختم نہیں کیا جا سکتا۔ پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی کے یوم تاسیس کے کیک کاٹنے کی تقریب خطاب کرتے ہوئے گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کومضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔اگر ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی استحکام آئے گا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کا موقف تھا کہ طالبان سے مذاکرات کئے جائیں جس پر انہیں کہا کہ طالبان سے مذاکرات کرکے دیکھ لیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ (ن) لیگ اقتدار میں آئی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہماری ہی پالیسی کو اپنایا اور ملٹری آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونے چا ہیئے اور تمام پارٹیوں کو اپنے منشور پر الیکشن میں حصہ لینا چاہیے ۔