Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل نے اینڈرائیڈ برگر ایموجی کو درست کر دیا‎

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم میں شامل کی جانے والی برگر ایموجی میں موجود خامی کو نئی اپ ڈیٹس جاری کرکے درست کر دیا ہے۔ صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر برگر میں موجود چیز اور کباب کو غلط ترتیب سے رکھنے پر ٹرینڈ چلایا جارہا تھا جس کے بعد گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ اس غلطی کو جلد ازجلد درست کردیا جائے گا اور اب گوگل نے اس کے لیے نئی اپ ڈیٹس جاری کردی ہیں جس میں چیز سلائس کباب کے اوپر رکھا نظر آرہا ہے۔ اس کے علاوہ بیر گلاس اور چیز ایموجی میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور اسے پہلے کی نسبت بہتر بنایا گیا۔

 

شیئر: