Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشن سنگھ بیدی کی ڈانٹ سے اس مقام تک پہنچا ، ویرات کوہلی

 
نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں سابق کپتان بشن سنگھ بیدی سے بےحد ڈرتے تھے ۔دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب کے دوران ویراٹ کوہلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ بشن سنگھ بیدی سے ڈرتے تھے اور آج ان سے خصوصی ٹرافی وصول کر نا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فٹنس کی اہمیت اور افادیت کامجھے اندازہ نہیں تھا، بیدی صاحب نے مجھے فٹنس کی تربیت دی، آج میں جو کچھ بھی ہوں ا س میں ان کا بنیادی کردار ہے۔ کوہلی کے مطابق میں فٹنس مسائل سے دوچار رہتا اور بشن سنگھ بیدی مجھے فٹ رہنے کے لیے ڈانٹتے رہتے کیونکہ ان کی نظر میں ، میں پروفیشنل کرکٹ کی مناسبت سے پوری طرح فٹ نہیںہوتا تھا۔بیدی صاحب کی اس ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے میں ان سے ہمیشہ ڈرا ڈرا رہتا۔ آج عزت اور شہرت کے جس مقام پر ہوں وہ بیدی صاحب کی اسی ڈانٹ اور محنت کا نتیجہ ہے ۔

شیئر: