پشاور...مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل صافی کے علاقہ چمرکنڈ میں چیک پوسٹ پر پانی لے جاتے ہوئے ایف سی اہلکار بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔ اہلکار نور ایاز خان شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ دوسرے اہلکار سمیع اللہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیر ستان میں دھماکے سے 5افراد جاں بحق ہوئے تھے۔