Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی سفارتخانہ نہیں کھولا جائے گا، اردن

عمان۔۔۔ اردن نے کہا ہے کہ عمان میں اسرائیل کا سفارتخانہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اردن میں اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں 2مقامی افراد کی ہلاکت کے بعد اس عرب ملک نے اسرائیل کا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔ ایک تازہ بیان میں اردن نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل اس واقعے کی تحقیقات شروع نہیں کرتا، تب تک سفارتخانہ نہیں کھولا جائے گا۔ اسرائیل نے فائرنگ کے اس واقعے کے بعد اس سیکیورٹی اہلکار کو سفارتی استثنیٰ دلوا دیا تھا، جس کے باعث اردن میں اسکے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جا سکی تھی۔

شیئر: