Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلیم شہزاد نے نئی سیاسی جماعت بنا لی

کراچی... ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے نئی سیاسی جماعت بنانے اورآئندہ انتخابات میں اورنگی ٹاون سے حصہ لینے کا اعلان کردیا ۔ہفتے کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں لیکن چائناکٹنگ والے ، ٹارگٹ کلرز اور ڈرائی کلینرز نہیں ہوں گے۔ انہوں نے 16 دسمبرکواورنگی ٹاون میں جلسے کا بھی اعلان کیا۔سلیم شہزاد نے کہا کہ انتخابات میں کراچی کے دیگر علاقوں سے بھی امیدوار کھڑے کریں گے۔

شیئر: