صنعاء....مڈل ایسٹ نیوزایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ الموتمر الشابی العام جماعت کے فوجیوں نے حوثی باغیوں کے قبضے سے قطری محکمہ خفیہ کے رابطہ آلات ضبط کئے ہیں۔ یہ آلات حوثیوں کی گرفتاری کے بعد برآمد ہوئے ۔ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے حاکم قطر کی ثالثی مسترد کردی۔ قطرکے حکمراں تمیم بن حمد نے ایرانی حوثیوں کو انجام بد سے بچانے کیلئے علی صالح سے رابطہ کیا تھا۔