ریاض میں زنانہ ملبوسات کے شو کی مذمت
ریاض .... چھوٹے اوردرمیانے درجے کے اداروں کے گورنر غسان السلیمان نے لڑکیوں کے ملبوسات کے شو کی مذمت کردی۔ اسکے خلاف سوشل میڈیا پر چیخ و پکار شروع ہوگئی تھی۔ مطالبہ کیا گیا تھا کہ ملبوسات کے شو کا پروگرام بند کیا جائے۔ یہ سعودی رسم و رواج اور طور طریقوں سے میل نہیں کھاتا۔ السلیمان نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ ہمارا مقصد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاہم اسلامی روایات اور دینی مزاج کے منافی کسی بھی کام کی حوصلہ افزائی ہمارے پروگرام کا حصہ نہیں۔