Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبوری صدارتی دور میں فِلن کے اقدامات قانونی تھے،ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس کیلئے تبدیلی کے عبوری دور میں اْن کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل  فِلن کے اقدامات قانونی تھے۔ نیو یارک میں ری پبلیکن پارٹی کی فنڈریزنگ تقریبات کے دوران بھیجی گئی ٹویٹس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نائب صدر اور ایف بی آئی کے ساتھ غلط بیانی کے باعث مجھے جنرل  فِلن کو عہدے سے ہٹانا پڑا ۔ اْنھوں نے دروغ گوئی کا اعتراف کیا ،یہ باعثِ شرم ہے جبکہ عبوری دور کے دوران اْن کے اقدامات قانونی تھے اور کوئی ایسی چیز نہیں تھی جسے چھپایا جائے۔جنرل  فِلن کے اقبالِ جرم پر رضامند ہونے کے بعد پہلی بار اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس اور ان کی صدارتی انتخابی ٹیم کے درمیان کسی طرح کا کوئی گٹھ جوڑ نہیں تھا۔ نیویارک روانہ ہونے سے قبل صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں کو بتایا کہ جو چیز بیان کی گئی ہے اس سے کوئی گٹھ جوڑ ظاہر نہیں ہوتا۔
 

شیئر: