Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز: آسٹریلیا کے 8وکٹوں پر 442رنز

ایڈیلیڈ :آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 442 رنز 8 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 29رنزبنالئے۔شان مارش نے 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کریگ اورٹن نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ خراب موسم کے باعث کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔ انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رنز بنا لئے۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 209 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو پیٹر ہینڈزکومب 36 اور شان مارش 20 پر کھیل رہے تھے، ہینڈزکومب اسکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ٹم پائن نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں اورٹن نے پویلین بھیجا۔ مچل اسٹارک آوٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی تھے جو 6 رنز بناکر براڈ کی گیند پر اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ شان مارش اور پیٹ کمنز نے 99 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور 410 رنز تک پہنچایا، کمنز 44 رنز بنانے کے بعد اورٹن کا نشانہ بنے۔ 442 کے مجموعی ا سکور پر آسٹریلیا نے اننگز ڈیکلیئر کر دی۔شان مارش نے 126 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور آوٹ نہیں ہوئے۔ اورٹن نے 3 اور اسٹورٹ براڈ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 29 کے اسکور پر گری جب مارک سٹونمین 18 رنز بنانے کے بعد مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اسی اسکور پر دوسرے دن کاکھیل بارش کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔ انگلینڈ کو اننگز کا خسارہ ختم کرنے کےلئے مزید 413 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔ 

شیئر: