سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے سرکاری حق معاف کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی شروع کر دی ہے۔
رمضان کے دورانم معمولی جرائم میں قید افراد کومملکت کے تمام ریجنز میں قیدیوں کو سرکاری حق معاف کرتے ہوئے مرحلہ وار رہا کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شیخ محمد بن زاید نے 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیاNode ID: 886518
اخبار 24 کے مطابق ایوان شاہی سے جاری ہونے والی معافی کے احکامات پر وِزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے سعودی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کا انتظام کیا جارہا ہے۔
وزیر داخلہ نے مملکت کے تمام جیلوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شاہی معافی کے زمرے میں شامل قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری طورپر کارروائی مکمل کی جائے تاکہ وہ رمضان اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں اورمعاشرے کے مفید رکن بنیں۔