واشنگٹن ...امریکی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کوخبردار کیا ہے کہ وہ عراق میں جارحانہ سرگرمیوں سے باز ر ہیں۔پومپیو نے کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور تہران حکومت کو مراسلہ تحریر کیا ہے۔کو ایک مراسلے جس میں عراق میں ایرانی سرگرمیوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا تھا کہ ایرانی فورسز عراق میں امریکی فوجیوں کو ہدف بنا سکتی ہیں۔ سی آئی اے کے سربراہ نے مراسلے میں کہا کہ اگر عراق میں امریکی فوجیوں پر کوئی حملہ ہوا تو اس کی ذمہ داری جنرل قاسم پر عائد کی جائے گی۔ جنرل سلیمانی پاسدارانِ انقلاب کے غیرملکی آپریشنز کے سربراہ ہیں۔