Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور

  نیو یارک ...اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بیت المقدس کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کرلی جس میں کہا گیا کہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی یا دبا ﺅ اور طاقت کا استعمال غیر قانونی ہوگا ۔ اس سے گریز کیا جانا چاہیے۔قرار داد کے حق میں 151 ووٹ آئے جبکہ امریکہ ، کینیڈا، اسرائیل ، جزائر مارشل اور نارو ے نے قرارد کی مخالفت کی۔9 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کئے جانے کا عندیہ دیا تھا ۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو سفارت خانے کی منتقلی کا فیصلہ کریں گے یا 6 مہینے کے لئے اس معاملے سے دستبردار ہوجائیں گے۔فرانس نے کہا ہے کہ امر یکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا امن کے عمل کو تباہ کرے گا۔
 

شیئر: