اسحاق ڈار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد... وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے ریفرنس کی سماعت پیر کو احتساب عدالت نے کی ۔ اسحاق ڈارکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ا سحاق ڈار کے وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ آئندہ ہفتے حتمی ٹیسٹ ہونا ہے، مزید مہلت دی جائے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہے،ان کی شریان45 سے 50 فیصدتک سکڑ گئی ہے۔ احتساب عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر اسحاق ڈار پاکستان میں ہوتے تو میڈیکل بورڈ بنایا جا سکتاتھا ۔وزیرخزانہ کے وکیل نے کہا کہ میڈیکل بورڈ برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے میں اسحاق ڈار کا طبی معائنہ کر سکتا ہے۔عدالت چاہے تو دفتر خارجہ کو اس بارے میں احکامات دے سکتی ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے مزید مہلت دینے کی مخالفت کی۔عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔