Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سارے چوروں کو الیکشن میں شکست دینگے،عمران

لیہ ... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نظریہ صرف اقتدار میں آو پیسہ بناو ہے ۔قبل ازوقت انتخابات ملک کی ضرورت ہیں۔آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف سارے چوروں کو شکست دے گی ۔لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کرو ،ریٹرننگ افسر کو پیسہ کھلاو اور سارے ایسے وزیروں کو اپنے ساتھ ملالو جن کے اقامے ہوں۔انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا موازنہ میرے ساتھ نہیں بلکہ سلطانہ ڈاکو سے یا فلپائن کے مارکوس سے کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال معتبر شکل بناکر جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کے پاس بھی اقامہ ہے۔ اگر برسر اقتدار میں آئی تو لاہور کے گورنر ہاوس پر بلڈوزر کھڑے ہوں گے اور دیواریں گررہی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اور کوریا ہم سے سیکھ کر آگے نکل گئے۔پاکستان وہ ملک بنے گا جہاں لوگ باہر سے نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے۔ آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے قرض ہے جو قومیں غلطیوں سے سیکھتی ہیں وہ پھر سے کھڑی ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ پیسہ مجھے دیتے ہیں، وہ ایسا اس لئے کرتے ہیں کیوں کہ وہ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قوموں کی زندگی میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔ کوئی ہمیشہ اوپر رہتا ہے اور نہ کوئی ہمیشہ نیچے۔ جو قومیں ظلم کے نظام کے سامنے جہاد نہیں کرتی وہ برباد ہوجاتی ہیں۔ ایک وقت تھا جب پاکستان سب سے آگے جارہا تھا لیکن اب سب سے پیچھے کیوں ہے۔ آصف زرداری اور نواز شریف کی پارٹنر شپ نے ملک کو مقروض کردیااگر ایسی ہی چلتے رہے تو پاکستان کا مستقبل برا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت دوسروں سے مختلف ہو گی۔ہماری ساری پالیسی غریبوں کے لیے بنیں گی۔ہر پاکستانی سبز پاسپورٹ دنیا میں فخر سے لے کرجائے گا۔ ملک میں سوئٹزرلینڈ سے زیادہ سیاح آئیں گے اور یہاں بیرون ملک سے لوگ نوکریوں کے لئے آئیں گے۔
 

شیئر: