سردیوں میں خشک کہنی کے مسائل سے کیسے چھٹکارا پائیں ؟
سردیوں میں خشک جلد کے مسائل میں ایک مسئلہ خشک اور اسکیلی کہنی کا ہے۔ کہنی کی جلد باقی جلد کے مقابلے میں سخت ہوتی ہے اور اس میں آئل گلینڈز کی مقدار بھی کم ہوتی ہے لہذا یہ خشک موسم سے زیادہ متاثر ہوتی ہے اور بعض اوقات اس میں خشکی کے باعث کھجلی بھی شروع ہو جاتی ہے۔
پیٹرولیم جیلی خشک اور اٹچی کہنی کو موسچرائز کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اسکے علاوہ ناریل یا زیتون کے تیل سے باقاعدگی سے مساج کہنی کی جلد کو نرم وملائم بنا دیتا ہے۔ اسی طرح ایلوویرا ایک قدرتی موسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے یہ جلد کو نمی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کہنی کی رنگت کو بہتر بنانے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سیلز کی مرمت کا کام بھی کرتا ہے۔ علاوہ ازیں شہد کو بھی قدرتی موسچرائزر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔