ریاض ...یمنی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے جسم میں 35گولیاں پیوست کی گئیں۔ حوثی باغیوں نے عبدالملک الحوثی کے حکم پر انہیں انکی گاڑی سے اتار کر ہلاک کیا۔ مرجانے کے باوجود ان پر فائرنگ کرتے رہے۔ عبدالمالک الحوثی فون پر براہ راست ہدایات جاری کررہے تھے۔