Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی صدر کا صالح کے قتل پر اظہار تعزیت

ریاض ....یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے اپنے پیشرو علی عبداللہ صالح کے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ حوثی باغیو ںکے خلاف آئینی حکومت سے ہاتھ ملالیں۔ 75سالہ صالح کو انکے سابق اتحادی حوثیوں نے پیر کو دھوکہ دیکر قتل کردیا۔ ھادی نے الیمن سرکاری ٹی وی سے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ آئیں نیا باب کھولتے ہیں۔ سب مل جل کر جرائم پیشہ گروہ کا تسلط ختم کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ ھادی نے علی صالح سمیت پیر کو جاں بحق ہونے والی تمام شخصیتوں کی ہلاکت پر قوم سے اظہار تعزیت کیا۔

شیئر: