Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: بینک خدمات کی فیسوں میں 5فیصد اضافہ ہوگا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی بینکوں نے تمام صارفین کو ایس ایم ایس اور ای میلز کے ذریعہ بینک خدمات کی فیسوں میں 5فیصد اضافے سے مطلع کردیا ہے۔ بینکوں نے کہنا ہے کہ یکم جنوری2018سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد بینک خدمات کی فیسوں میں 5فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ابو ظبی: ہر ملک کا شہری ایئرپورٹ پہنچنے پر سیاحتی ویزا لے سکے گا
دوسری طرف فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرکے تمام اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا باقاعدہ نفاذ یکم جنوری سے ہوگا۔ اس سے پہلے نرخوں میں 5فیصد اضافہ غیر قانونی ہوگا۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: