Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ریفر نسز کو نہیں مانتا،نواز شریف

لندن... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انتقامی احتساب سے ملک کا ستیاناس ہورہا ہے۔ ایسے احتساب کو بالکل نہیں مانتا۔نیب ریفر نسز کو بھی نہیں مانتا۔ منگل کی شب لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میری کسی سے نہیں بنتی تو پھر دیگر وزرائے اعظم کیوں نکالے گئے۔ پاکستان میں 70برسوں سے گھناﺅنا مذاق ہورہا ہے۔ ملک کے اندھیرے دور کرنے والے وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ کیا دہشتگردی کے خاتمے کا مجھے یہ صلہ ملا ہے؟۔ میں وہی ہوں جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ صرف وزیراعظم کو کیوں پکڑتے ہیں کسی اور کو کیوں نہیں؟ انہوں نے کہاکہ مارشل کو جا ئز قرار دینا بھی ایک طرح کا جرم ہے۔ اس کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ نواز شریف نے کہا کہ 2013ءسے دھرنے دیکھ رہا ہوں۔ نہ جانے دھرنوں کا نیا رواج کیوں بن گیاہے۔اب دھرنوں کے سوا کوئی بات ہی نہیں ہوتی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی توقعات پر پوری اتری ہے۔ سابق حکومتوں نے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی۔

شیئر: