ہواوے نووا 2 ایس کی قیمت کا اعلان کر دیا گیا
ہواوے کمپنی نیا اسمارٹ فون نووا 2 ایس 7 دسمبر کو متعارف کروانے جا رہی ہے۔فون کے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فون میں 6 انچ ایف ایچ ڈی ڈسپلے اور کرن 960 پراسیسر دیا جائے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 20 میگا پکسل اور 2میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے دیے جائیں گے۔
فون کو کالے ، نیلے اور سفید رنگ میں پیش کیا جائے گا۔4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2599 یان جبکہ 6 جی بی ریم اور 128جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2999 ہو گی۔