Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کے بانی کی ہمشیرہ کو ہراساں کرنیکی کوشش

لاس اینجلس۔۔۔فیس بک کے بانی کی ہمشیرہ رینڈی زکربرگ کو امریکی ہوائی جہازپر ہراساںکرنے کی کوشش کی گئی۔فیس بک کے بانی چیئرمین اورسی ای اومارک زکربرگ کی ہمشیرہ رینڈی زکربرگ نے امریکہ کی نجی فضائی کمپنی الاسکاائیرلائن کوشکایت کاایک خط لکھا ہے جس میں یہ دعویٰ کیاگیاہے کہ دوران سفرانہیںہراساںکیاگیااور ائیرلائن کے عملہ نے یہ سب ہونے دیا۔ رینڈی زکربرگ کاجہازلاس اینجلس سے مازتلان میکسیکوکی جانب محوپروازتھا جب ان کے بقول ایک شخص نے ان کے ساتھ نا شائستہ گفتگو کی۔

 

شیئر: