Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین نے غلطی پر بیٹی کو سرعام معافی مانگنے پر مجبورکردیا

 فوشان ، چین.... چین جس تیزی سے ترقی کرتا جارہا ہے اور مادیت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان میں اخلاقی قدروں کی پاسداری بہت مشکل بات ہے مگر روایت پسند خاندانوں میں اب بھی اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ بچوں کو غیراخلاقی سرگرمیوں سے دور رکھا جائے۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والے والدین نے اپنے حکم کی تعمیل نہ کرنے اور قابل اعتراض قسم کی فلم اور پروگرام دیکھتے ہوئے پکڑے جانے پر دنیا کے سامنے سرعام معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔ والدین نے اسے مجبور کیا کہ وہ مقامی ہال کے اسٹیج پرگھٹنے کے بل بیٹھے اور تمام لوگوں کے سامنے کھل کر اپنی حرکتو ںکا ا عتراف کرے۔ والدین کی حکم کی تعمیل اس نے کی مگر ایسا کرتے وقت وہ زارو قطار رو رہی تھی۔ یہ واقعہ ایک اسکول میں پیش آیا تھا جہاں کی انتظامیہ نے والدین کو بیٹی کی غلط حرکت کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے بلالیا تھا۔ اسکول اساتذہ کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جبکہ مخلوط تعلیم عام ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنی بچیوں کی اخلاقیات کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ اطلاعات کے مطابق اخلاقیات کے درس کے طور پر دکھائی جانے والی یہ وڈیو پبلک سے برابر داد و تحسین وصول کررہی ہے۔

شیئر: