Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کی تحریک بیداری ...... اخبار کے صفحہ اول کی سرخیاں

بدھ 6دسمبر2017ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ “ کی صفحہ اول کی سرخیاں کچھ اس طرح ہیں:۔
٭ یمن کی تحریک بیداری ملک کو حوثی باغیوں سے نجات دلائیگی، سعودی کابینہ
٭ بد عنوانی کے معاملات میں159 زیر حراست ہیں، بیشتر معاملہ رفع دفع کرنے پر رضامند، 376کے اکاﺅنٹ منجمد ہیں، پبلک پراسیکیوٹر
٭ القدس اعلان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، ٹرمپ سے شاہ سلمان کی دوٹوک گفتگو
٭ ولی عہد محمد بن سلمان سے انٹرنیشنل ریتھن کمپنی کے سربراہ کی ملاقات
٭ حوثی علی صالح کی لاش اپنے قبضے میں کئے ہوئے ہیں، حوالے کرنے کیلئے متعدد شرائط عائد کردیں، ایرانی ملاﺅں نے علی صالح کے قتل پر حوثیوں کو مبارکباد پیش کردی
٭ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے سنگین نتائج مرتب ہونگے، سعودی دفتر خارجہ
٭ خادم حرمین شریفین کے وژن نے جی سی سی ممالک کے درمیان تکمیل باہم کی بنیادیں استوار کردیں، کویت اعلامیہ
٭ توانائی کے شعبے میں سعودی عرب اور عراق میں 18معاہدے
٭ نوجوان وطن کی خدمت کیلئے اپنے ہنرسے کام لیں، گورنر مدینہ منورہ
٭ مدینہ منورہ میں 646ہزار میٹر سرکاری اراضی سے تجاوزات ختم کرادیئے گئے
٭٭٭٭٭٭٭٭
مزید پڑھیں:۔ فلسطینیوں کی نااتفاقی

شیئر: