راولپنڈی ..سوات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر مطابق سوات کے علاقے جہان آباد میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس رپورٹ پر مشتبہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اسدعرف انس اور وہاب کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو مالاکنڈ میں دہشتگردی میں ملوث ہونے پر ٹریس کیا جارہا تھا۔ اداروں کو دونوں دہشت گردوں کے افغانستان سے سوات آنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ دہشت گردی کی ممکنہ منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔