بیت المقدس میں اسرائیل اور امریکہ کے پرچم لہرادیئے گئے
بیت المقدس: اسرائیلی انتظامیہ نے بیت المقدس اور تاریخی شہر میں جگہ جگہ اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈے لہرادیئے ہیں۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے پہلے اٹھایا گیا جس میں توقع کی جارہی ہے کہ امریکی صدر بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرلیں گے۔