Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی ریڈمی 5 اور 5 پلس کو چار رنگوں میں پیش کیا جائے گا

شیاؤمی کمپنی اپنی ریڈمی سیریز کے نئے اسمارٹ فون ریڈمی 5 اور ریڈمی 5 پلس کو 7 دسمبر کو چائنا میں منعقدہ تقریب میں متعارف کروانے جا رہی ہے ۔فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ،اسنیپ ڈریگون 625 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ، فنگر پرنٹ سنسر، 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئر آورز کی ہوگی۔فون کو چار رنگوں میں متعارف کروایا جائے گا جس میں کالا ، پنک ، نیلا اور گولڈ شامل ہیں۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1000 یان ہوگی۔
مزید پڑھیں:سامسنگ گلیکسی جے 5 پرائم کی تفصیلات سامنے آ گئیں

شیئر: