القدس کے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو ہوگا
واشنگٹن: امریکی انتظامیہ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعہ کو منعقد ہوگا۔ جاپان سمیت 8ممالک نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بولیویا،مصر، فرانس، اٹلی، سینیگال،سویڈن، برطانیہ اور اورگوے نے بیت المقدس کے متعلق سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رواں ہفتہ ہی منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیت المقدس کی تمام خبریں ایک جگہ پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں