ٹرمپ کا فیصلہ جرأت مندانہ ہے، نتن یاہو
بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے امریکی انتظامیہ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا فیصلہ جرأت مندانہ ہے۔اس فیصلے سے بیت المقدس میں تینوں آسمانی مذاہب کے مقدس مقامات کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔